اہم ترین خبریںپاکستان

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام علامہ راجہ ناصرعباس تک پہنچادیا

اس ملاقات میں پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی اور ملک اقرارحسین بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کےاعلیٰ سطح وفد نے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پی پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی، اسدعباس نقوی، علامہ اقبال بہشتی، نثار فیضی اور ملک اقرارحسین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سال میں اتنے کام کریں گے کہ آئندہ آنے والوں کےپاس کرنے کیلئےکچھ نہیں بچےگا، وزیر زراعت کاظم میثم

پی پی پی کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس کو چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ دونوں جماعتوں نے کشمیر الیکشن کمیشن سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button