مقبوضہ فلسطین

ابوظبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کا قیام امارات کی قومی غلطی ہے، حازم قاسم

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے افتتاح پر اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حماس نے ابوظبی میں صیہونی ریاست کے سفارت خانے کے افتتاح کو امارات کی قومی غلطی پراصرار قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ امارات کا اپنے ہاں اسرائیل کے سفارت خانے کے قیام کی اجازت دینا صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےکے بعد اس جرم کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ڈرون طیارے نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی نیند اڑا دی، جنرل حسین سلامی

حماس ابو ظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح کو متحدہ عرب امارات کی قومی غلطی قرار دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں لایا گیا ہے جب دوسری جانب القدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قیام اور اس کے افتتاح سےصیہونی ریاست کو اس کے جرائم کے تسلسل میں حوصلہ افزائی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : توہین رسالتؐ کےجھوٹے الزام میں شہید ہونے والے بینک مینیجر ملک عمران حنیف اعوان کے قاتل کو سخت سزاسنادی گئی

خیال رہےکہ منگل کواسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ابوظبی میں صیہونی ریاست کے سفارت خانےکا بھی افتتاح کیا ہے۔

ستمبر 2020ء کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ کا یہ امارات کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button