اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جتنا مرضی چاہیں دباؤ ڈالیں، پاکستان اور چین کےدرمیان تعلقات خراب نہیں ہوں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بہت عجیب ہےکہ بڑی طاقتوں کے درمیان مخاصمت بڑھ رہی ہے، امریکہ اور چین کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں

شیعیت نیوز: چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بہت غلط ہوگا کہ اگر امریکہ اور دوسری مغربی طاقتیں جو ہمارے جیسے ممالک سے کہیں کہ ہم کسی ایک کی حمایت کریں، ہمیں کیوں کسی کی حمایت کرنی چاہیے؟، ہمیں تو ہر کسی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بہت عجیب ہےکہ بڑی طاقتوں کے درمیان مخاصمت بڑھ رہی ہے، امریکہ اور چین کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں، مجھے اس بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عوام سب جانتی ہے کہ چین اور امریکہ جس طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں، یہ چیز مسائل پیدا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کا ایک اور متعصبانہ اقدام، یادگارشہدائے ملت تشیع کومنہدم کردیا

انہوں نے کہا کہ خطے میں نیا اتحاد بن گیا ہے آپ جانتی ہیں کہ انڈیا اور امریکہ، اور دو ممالک اور اس میں شامل ہیں، اس نکتہ نظر یہ سے دیکھا جائے تو یہ بہت غلط ہوگا کہ اگر امریکہ اور دوسری مغربی طاقتیں جو ہمارے جیسے ممالک سے کہیں کہ ہم کسی ایک کی حمایت کریں، ہمیں کیوں کسی کی حمایت کرنی چاہیے؟، ہمیں تو ہر کسی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے، ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا، جتنا مرضی دباو ٔدیں، پاکستان کے چین سے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button