اہم ترین خبریںدنیا

پولینڈ میں ساڑھے تین سو نابالغ بچے پادری نما شیطانوں کے نشانے پر

شیعیت نیوز: پولینڈ کے ایک کیتھولک چرچ نے انکشاف کیا ہے کہ دوہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس کے دوران دوسو بانوے پادری (نما) شیطان ساڑھے تین سو سے زائد بچوں کا جنسی استحصال کر چکے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق پولینڈ کے ایک کیتھولک چرچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران تین سو اڑسٹھ نابالغ لڑکے اور لڑکیاں دوسو بانوے پادریوں کی ہوس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے کہ ویٹیکن اس قسم کے معاملات اور ان کے سلسلے میں پولینڈ میں چرچوں کے ذمہ داران کی بے توجہی کے بارے میں تحقیقات میں مصروف ہے۔ حال ہی میں ویٹیکن نے ان معاملات پر نوٹس لیتے ہوئے پولینڈ کے کئی بشپس کو مذکورہ مسائل پر بے توجہی برتنے کے جرم میں انکے منصب سے معزول کیا ہے۔

پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے بارے میں منظر عام پر آنے والی پہلی رپورٹ کے مطابق انیس و نوے سے دوہزار اٹھارہ کے درمیان چھے سو پچیس کمسن بچے تین سو تراسی پادریوں کے جنسی استحصال کا شکار ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران ویٹیکن کو پادریوں اور بشپوں کے جنسی اور غیر اخلاقی اقدامات کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو ایران کے مقابلے میں ناکام رہے ہیں، اسرائیلی چینل

دوسری جانب اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ’لیکوڈ‘ نے موجودہ حکومت کو جلد چلتا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ نفتالی بینیٹ اور یائیرلپیڈ کے اتحاد پر مشتمل  حکومت زیادہ دنوں کی مہمان نہیں۔ اسے جلد از جلد چلتا کریں گے۔

لیکوڈ پارٹی کا کہنا ہے کہ نفتالی بینیٹ نے ملک کو عرب لیڈر منصور عباس کو فروخت کردیا ہے اور منصور عباس نے اسے فلسطینی صدر محمود عباس کو دے دیا ہے۔

نیتن یاھو کی جماعت نے بائیں بازو کی حکومت صہیونیت کے مقاصد کے خلاف کام کررہی ہے۔ بہت جلد اس حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button