یمن

امریکہ نے یمن میں قیام صلح اور جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: امریکہ نے قیام صلح اور جنگ بندی کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا ہے اور وہ صرف بیان بازی کر کے عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دے رہا ہے، یہ بات یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہی۔

لبنانی چینل المنار کے مطابق پیر کے روز محمد علی الحوثی نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہا کہ اب تک ہم نے عملی طور پر صلح کے مقصد سے امریکیوں کے کسی اقدام کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ امریکہ ہی ہے جو یمنی عوام کے خلاف آتش جنگ روشن کئے ہوئے ہے اور وہ خطے میں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے یمن کے ایک حصے پر قبضہ جما رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو ہمارے انتقام کا تلخ ذائقہ چکھنا پڑے گا، عراقی اسلامی مزاحمتی گروہ

یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن نے کہا کہ اگر امریکہ یمن میں صلح کا خواہاں ہے تو اُسے جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ساتھ ہی یمنی عوام تک دوا، غذا اور ایندھن کی ترسیل کو یقینی بنانا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی نواز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلیکن نے حال ہی میں یمن پر جاری سعودی جارحیت کا کوئی ذکر کئے بغیر یمنی حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگ بندی کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف آئے۔

اُن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اسی دوران امریکی وزارت خزانہ نے یمنی حکومت کو مالی امداد فراہم کرنے کے بہانے کئی اداروں اور شخصیتوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور واضح اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن یمن کی حکومت پر دباؤ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے صوبہ الجوف اور شہر مآرب میں انصاراللہ مجاہدین کی زمینی پیشقدمی

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب یمن کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے رجبہ اورصرواح کو 29 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکہ اورسعودی اتحاد گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ مآرب کی جانب انصارالله کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

در ایں اثناء جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button