اہم ترین خبریںیمن

یمن کے صوبہ الجوف اور شہر مآرب میں انصاراللہ مجاہدین کی زمینی پیشقدمی

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا کے مطابق یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز انصاراللہ نے آج شہر مآرب کے مغربی علاقے پر قابض جارح سعودی افواج کے خلاف زمینی پیشقدمی کی ہے۔

یمنی ای مجلے متابعات نے قبائلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے آج شہر مآرب کے مغربی علاقے پر قابض جارح سعودی اتحاد پر کامیاب جوابی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں کو سعودی اتحاد کے ناجائز قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔

یمنی قبائلی ذرائع کے مطابق اس حملے میں وقوع پذیر ہونے والی جھڑپیں انتہائی شدید تھیں جنہوں نے صراوح، المشجح، البلق اور الکسارہ سمیت شہر مآرب کے تمام مغربی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق انصاراللہ فورسز نے اس علاقے میں اپنی  پیشقدمی کے نتیجے میں حید البلق سمیت متعدد علاقوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے جس کے بعد اب صنعاء فورسز شہر مآرب کے انتہائی قریب پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے صیہونی و سعودی نواز کردار پر ایرانی مندوب روانچی کا سخت اعتراض

واضح رہے کہ شہر مآرب یمن کے شمالی علاقوں پر قابض جارح سعودی و اماراتی شاہی حکومتوں کی حمایت یافتہ فورسز کا آخری ٹھکانہ ہے جسے بچانے اور صنعاء فورسز کی تیز زمینی پیشقدمی کو روکنے کے لئے اس دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے دسیوں ہوائی حملے بھی کئے گئے۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے صوبہ الجوف میں زمینی پیشقدمی کرتے ہوئے، الدحیضہ نامی اسٹریٹجیک پہاڑی سلسلے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کے خلاف پانچ سیکٹروں سے زمینی پیشقدمی کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں الدحیضہ کی پہاڑیوں کے علاوہ خب الشعف کے نواحی علاقوں کو بھی آزاد کر الیا ہے۔

یمنی فوج نے بتایا ہے کہ الجوف میں جاری آپریشن کے دوران سعودی فوجی اتحاد کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے اور ان کا باہمی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، پچاس فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ گیارہ فوجیوں کو قیدی بنالیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button