اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 275 ٹن ملبہ، علاقےمیں تابکاری اثرات پھیلنے لگے

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مئی کے وسط میں مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں عمارتوں اور املاک کی تباہی سے 275 ٹن ملبہ جمع ہوگیا ہے جسے ٹھکانے لگانے میں مقامی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے اور تابکاری اثرات تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔

دوسری طرف ماہرین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائیوں میں تابکاری اثرات پیدا کرنے والے بموں کے علاقے کے ماحول پر گہرے منفی اثرات کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین نے غزہ پر حالیہ جارحیت کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے میزائلوں کی باقیات کے اثرات اور تابکاری کی سطح کی پیمائش کرنے اور زہریلے ،بھاری عناصر اور کیمیائی مرکبات چھان بین کے لیے بیرون ملک سے ماہرین کو طلب کرنے پر زور دیا ہے۔

اُنہوں نے تابکاری اثرات اورمختلف کیمیکل کی  پیمائش کرنے والے آلات غزہ میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی فتنہ انگیزی کر رہی ہے، حماس و جہاد اسلامی کا انتباہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت غزہ کا علاقہ تابکاری اثرات کے زیراثر ہے اور علاقے میں تابکاری اثرات تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے ماحول میں سائنسی تحقیق کے لیے سالانہ بجٹ  مختص کرنے اور اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی اور اس کے نتائج نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اتوار کو یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button