سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے

28 جون, 2021 08:59

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

انصاراللہ کے انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حساس فوجی مقامات میں نجران میں نیشنل گارڈ کے ٹھکانوں، خمیس مشیط میں ملک خالد ایئربیس اور ابھا میں بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر 5 بیلسٹک میزائل داغے گئے اور 5 ڈرون طیاروں نے حملے کئے۔

دوسری جانب سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کی کوشش کرنے سے متعلق اپنے جھوٹے بیانات کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 104 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسی طرح صوبہ مآرب کے علاقوں ’’صرواح‘‘ اور ’’مدغل‘‘ اور صوبہ الجوف کے ’’خب‘‘ اور ’’الشعف‘‘ پر بھی جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے حملے کئے۔ ابھی تک ان حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی لڑاکا طیاروں کی بو کمال پر بمباری، حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چند ماہ قبل یمن میں بحران کے خاتمے کیلئے ایک فارمولا پیش کیا تھا لیکن اس کے باوجود سعودی عرب، یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھے برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

یمن کے نہتے شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی جیالوں کے مقابلے میں انتہائی بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مآرب کی جنگ میں شرمناک شکست اور یمنیوں کے ڈرون حملوں نے سعودی شاہی خاندان کی رات کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔

8:30 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top