اہم ترین خبریںیمن

یمن کے صوبے مآرب اور صعدہ پر سعودی وحشیانہ جارحیت جاری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور صعدہ میں ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب اور صعدہ کو 16 بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

امریکہ اورسعودی اتحاد گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ مآرب کی جانب انصارالله کی پیشقدمی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

در ایں اثناء گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 162 مرتبہ الحدیدہ پر حملہ کر کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی طبی ماہرین نے کورونا ویکسین تیار کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، رہبر معظم

دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی شاہی حکومت کی "ملک خالد” ایئربیس پر یمنی ڈرون طیاروں کی کامیاب جوابی کاروائی کی خبر دی ہے۔

یمنی چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مزاحمتی فورسز کی جانب سے آج علی الصبح سعودی جغرافیائی گہرائی میں واقع ملک خالد ایئربیس پر قاصف-2k یمنی ڈرون طیاروں کی مدد سے وسیع جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

جنرل یحیی سریع کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا ایک قانونی جواب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button