اہم ترین خبریںایران

ایرانی طبی ماہرین نے کورونا ویکسین تیار کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، رہبر معظم

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایرانی کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگانے کے بعد فرمایا: میں نے ایرانی طبی ماہرین کی تیار کردہ ’’ کوو ایران برکت‘‘ ویکسین کا انتظارکیا اور میں اس قومی اعزاز اور ایران کے جوان محققین اور دانشوروں کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے غیور سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کورونا ویکسین تیار کرکے ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے چند ماہ قبل کورونا ویکسین لگانے کے سلسلے میں اصرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں غیر ایرانی ویکسین لگانے کے لئے تیار نہ تھا، میری پہلی شرط یہ تھی کہ میں ایرانی ویکسین لگاؤں گا اور میں ایرانی ویکسین کا انتظار کروں گا ، کیونکہ ہمیں اس قومی افتخار اور اعزاز کا احترام کرنا چاہیے جب ملک کے اندر علاج موجود ہے تو پھر اغیار کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ لبنان میں فتنہ پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، حزب اللہ سکریٹری جنرل

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میری دوسری شرط میری نوبت کے بارے میں تھی جو پوری ہوگئی ہے اور میرے ہم سن و سال اکثر ایرانی شہریوں نے ویکسین لگوالی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ضرورت کی صورت میں ایرانی ویکسین کے ہمراہ غیر ملکی ویکسین سے استفادہ میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی اور وزارت صحت کے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: وزارت صحت نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور ایرانی طبی ماہرین نے کورونا ویکسین تیار کرکے ایران کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔

اس موقع پر وزیر صحت نے بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مکمل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود کورونا ویکسین تیار کرکے امریکہ کو عالمی سطح پر رسوا کردیا جب ایرانی ویکسین تیار ہوگئی تو امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر کورونا ویکسین کی پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد امریکہ کا جھوٹ دنیا کے سامنے مزید نمایاں ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button