دنیا

اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ کے قریب شدید آتشزدگی

شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار جیروزلم پوسٹ نے جمعرات کو بن گورین ایئرپورٹ کے پاس آتشزدگی کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں کے دوران تل ابیب سے 15 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع بنی آترات علاقے میں دوسری بار آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

اسرائیل کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بھی بتایا کہ آگ اتنی خطرناک تھی کہ بن گورین ایئرپورٹ کے آس پاس کی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا اور اسی لئے آگ پر کنٹرل کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیموں کو جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

صیہونی میڈیا نے آتشزدگی کے سبب کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

واضح رہے کہ بن گورین اسرائیل کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے حساس علاقوں میں گزشتہ مہینوں میں کئی بار آگ لگ چکی ہے تاہم صیہونی حکام اس بارے میں وضاحت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کو ایران میں ہوائی سانحہ سے متعلق رپورٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں، محسن بہاروند

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے واشنگٹن میں اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف آویوکوخاوی سے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے حوالے سےکہا گیا ہے کہ ان کے اور ایوکوخاوی کے درمیان ملاقات ہوئی، سلیوان نےامریکی صدر بائیڈن کی اسرائیل کی سلامتی اور دونوں فریقوں کے مابین دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے جاری عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران عہدیداروں نے مشرق وسطی خصوصا ایران میں سلامتی کی صورتحال اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا،امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے علاقائی اسٹریٹجک چیلنجوں پر دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیےتیاری کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

یادرہے کہ قبل ازیں بلنکن اور لاپڈ نے اپنی پہلی ٹیلی فون کال میں فلسطین میں تنازعہ کے خاتمے کی اہمیت ، تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے اور فروغ دینے کے مواقع ، ایران کے مسئلہ اور اسرائیلی سلامتی کو لازمی دیگر علاقائی مسائل میں امریکی حمایت اورتعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے مابین وسیع پیمانہ پر شراکت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button