اہم ترین خبریںعراق

عراق، بغداد میں حشد الشعبی نے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے بغداد میں ایک بڑی سازش کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری طرف داعش کے حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عراق رضاکار فورس حشد الشعبی نے جمعرات کو دار الحکومت بغداد میں ایک بڑی سازش کی ناکامی کی خبر دی ہے۔

موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے آج دار الحکومت بغداد میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ رضاکار فورس کی خفیہ یونٹ نے داعش کے باقی بچے ایک سرغنہ پر نظر رکھی جو بغداد، صوبہ نینوا اور ترکی کے درمیان آمد و رفت کر رہا تھا۔

بیان میں آیا ہے کہ خفیہ شعبے نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد جعلی شناخت سے بغداد میں آمد و رفت کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی مخبروں کے نام ظاہر کرنے والی امریکی خاتون کو 23 سال قید کی سزا

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے کرکوک میں داعش کے دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کے راستے میں پہلے بم کا دھماکہ کیا اور پھر راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button