شہید فاونڈیشن پاکستان نے شہدائے ملت جعفریہ کے یتیم بچوں کیلئےبکرا منڈیاں لگانے کا اعلان کردیا

24 جون, 2021 13:19

شیعیت نیوز: پاکستان میں شہدائے ملت جعفریہ کے بےسہارا خاندانوں کا واحد سہارا اور کروڑوں شیعوں کا بااعتماد ادارہ شہید فاؤنڈیشن پاکستان نے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شہدائے ملت جعفریہ کے ننھے منے یتیم بچوں کی عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے بکرا منڈیا ں لگانے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہید فاؤنڈیشن پاکستان نے خانوادہ شہدائے ملت جعفریہ خصوصاً شہداء کے معصوم یتیم بچوں کےچہروں پر مسکراہٹ  بکھیرنے کیلئے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ملک کے مختلف شہروں میںبکرا منڈیوں کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے یکم اگست کو وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں بڑے عوامی اجتماع کا اعلان کردیا

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب ملک وبیرون ملک مقیم مومنین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پروجیکٹ میں دل کھول کرحصہ لیں اور ایک بکرے کی قیمت RS.22000 روپے ان کی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواکر اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائی جانے والی ان بکرا منڈیوں سے ہر سال شہدائے ملت جعفریہ کے سینکڑوں یتیم بچےاپنی پسند کے بکرے منتخب کرکے گھر لے جاتے ہیں اور کچھ روز ان کے ساتھ کھیل کود کر انہیں عید الاضحیٰ کے روز سنت ابراہیمی میں راہ خدا میں قربان کردیتے ہیں۔

8:04 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔