دنیا

جوہری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہیں، سرگئی ریابکوف

شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جامع جوہری معاہدہ کے تعلق سے ہونے والے مذاکرات اپنے آخری مرحلے کو پہونچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ جامع جوہری مذاکرات کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں پہونچ گئے ہیں۔

سرگئی ریابکوف نے روسی سرمایہ کاروں کی پچیسویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ہم مذاکرات کے آخری مرحلے پر پہونچ چکے ہیں اور اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔

روسی مذاکراتکار نے ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ مذاکرات کا آخری دور بڑا دشوار ہے اور تمام اہم اور طویل مدتی فیصلے فریق ممالک کے دارالحکومتوں میں لئے جائیں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ویانا مذاکرات کے اس آخر دور میں اگر سبھی فریق اختلافات حل کر لیتے ہیں تو ممکن ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مذاکرات اپنے اختتام کو پہونچ جائیں۔

سرگئی ریابکوب نے مذاکرات کے مثبت نتائج کے حوالے سے امید ظاہر کی اور کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ مذاکرات چند مہینے نہیں بلکہ چند ہفتوں میں نتیجے تک پہونچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک پُرہجوم بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک

دوسری جانب روسی بحریہ نے برطانوی بحری جہاز کی جانب سے روس کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کیے جانے پربرطانوی جہاز پر انتباہی فائرنگ کی ۔

اطلاعات کے مطابق بحیرہ اسود میں برطانیہ کا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روسی حدود کے قریب پہنچ گیا۔

روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر برطانوی جہاز کو وارننگ دی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا جس پر گشت پر مامور روسی بحری جہاز نے انتباہی فائرنگ کی ۔

اس کے علاوہ جنگی طیارے سخوئی 24 کے ذریعے برطانوی بحری جہاز کے قریب چار بم بھی گرائے گئے جس کے بعد برطانوی بحری جہاز روسی حدود سے چلا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button