صیہونی زندان میں بیمار فلسطینی کو مضر صحت ادویات دیے جانے کا انکشاف

24 جون, 2021 07:48

شیعیت نیوز: فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی محمد براش کو مضر صحت اور زائد المیعاد ادویات دی جاتی رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسیر براش اس وقت اسرائیل کے بدنام زمانہ عسقلان جیل میں قید ہے۔

امور اسیران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر براش کے وکیل نے حال ہی میں عسقلان جیل کا دورہ کیا جہاں اسے پتا چلا کہ اس کے موکل محمد براش کو کولسٹرول کی بیماری کے علاج کے لیے جو دوائی دی جاتی رہی ہے وہ زائد المعیاد اور مضر صحت ہے اور اسے مسلسل دو ہفتے سے یہ مضر صحت دوائی دی جاتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ محمد براش کو رواں سال جنوری سے کولسٹرول بڑھنے کی شکایت ہے مگر اسے کسی قسم کی مناسب طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 44 سالہ محمد براش کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے الامعری کیمپ سے ہے اور اسے سنہ 2003ء کو حراست میں لیا گیا۔ فلسطینی تحریک آزادی کے لیے جدو جہد کی پاداش میں اسے تین بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی عمل معطل کرنے سے جامع قومی پروگرام متاثرہو، صالح العاروری

دوسری جانب اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری 24 سالہ خلیل اکرم لداودہ کو 17 ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق لداودہ کو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس حکام نے چند ہفتے قبل طلب کیا تھا۔ اس نے خود کو اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے حوالے کیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔

اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق صیہونی فوج نے لداودہ کو گرفتار کرنے لیے بار بار کوشش کی۔ گرفتاری میں ناکامی کے بعد قابض فوج نےاس کے خاندان پر اسے حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کی گئی اور 8 سماعتوں کے بعد اسے گذشتہ روز سترہ ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

9:58 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔