دنیا

اسرائیلی وزیر دفاع کا غزہ کی تعمیر نو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کرنے کا اعادہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی تعمیر نو فلسطینی مزاحمت کاروں کےہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ غزہ میں قید ہمارے سپاہیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی کو کسی قسم کی اقتصادی سہولت نہیں دیں گے اور نہ ہی غزہ کی تعمیرنو اجازت دی جائے گی۔

بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ مصر کے تعاون سے اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کےساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے معاملے پر ٹھوس موقف اپنانے کی کوشش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے وسط مئی میں مسلسل گیارہ روز تک غزہ کی پٹی پروحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ہزاروں مکانات اور عمارتیں تباہ یاناکارہ ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے وفد سے ملاقات انتہائی مایوس کن رہی، یحیی السنوار

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہےکہ بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ اسرائیل میں پھیلنے لگی ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسرائیل میں کورونا کے مزید 105 بھارتی طرزکے کیس سامنے آئے۔ اسرائیلی ایک بار پھر ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق بھارتی طرز کا کورونا ایک ایسے وقت میں پھیلنے لگا ہے جب دوسری طرف حکومت نے کورونا کی وجہ سے بعض پابندیوں میں نرمی پر غور شروع کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پروفیسر حیزی لیوی کا کہنا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں تیزی اور نئے کیسز میں اضافے کے بعد ویکسین لگوانے کا عمل دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button