مفتی عزیز الرحمان کی طلباءسے بدفعلی، دیوبند مفتی کی صحابہ کرام کی شان میں بدترین گستاخی پر صحابہ کے پروانے خاموش
شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمان کی طلباءسے بدفعلی کے واقعے پر دیوبند مفتی کی صحابہ کرام کی شان میں بدترین گستاخی ، مفتی عزیز کے مکروہ فعل کو صحابہ کرام سے انجام پانے والا فعل قرار دیکر نظر انداز کرنے کا مطالبہ ۔ گستاخ دیوبندی مفتی کی ہرزہ سرائی پر صحابہ صحابہ کی رٹ لگانے والی کالعدم صحابہ اور حرمت صحابہ کا شور مچانے والے تکفیری وہابی مولویوں کو سانپ سونگھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دیوبندمفتی کی وڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں نے اس نے لاہور کے ایک مدرسے میں طلباء کے ساتھ بدفعلی کرنے والے اپنے ہم مسلک مفتی عزیز الرحمن کی بدکاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عزیز الرحمان جیسے فعل معاذاللہ ثم معاذاللہ نبی کریمؐ کے دور میں صحابہ بھی کرتے رہے تو اس پر شور شرابہ کرنا فضول ہوا –
یہ بھی پڑھیں: بدکار دیوبند مفتی عزیز الرحمان بیٹوں سمیت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اس مفتی صاحب کیطرف سے بدکار مفتی عزیز الرحمان کی وکالت میں لاجک سن کر ہر طرف ہل چل مچ گئی ہے ۔ اگر یہ جملہ کسی شیعہ نے کہا ہوتا تو اب تک سڑکوں پر دفاع ناموس صحابہ کی ریلیاں نکال کر شیعہ کے کفر اور قتل کے فتوے صادر ہو رہے ہوتے –
لیکن چونکہ یہ توہین آمیز حرکت خود ان کے ہم عقیدہ مفتی نے کی ہے تو پوری دیوبند قوم کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہو ، اس ویڈیو سے عوام الناس کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ ان ملاؤں کے نزدیک اسلام یا ناموس رسالتؐ و ناموس صحابہ کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ اصل یہ سب قتل و غارت اور فساد فی سبیل اللہ ” ناموس ملا ازم ” کیلئے برپا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآن مجید پر ہاتھ کر بےگناہی کی جھوٹی قسم اٹھانے والے مفتی عزیز الرحمٰن نے اعتراف جرم کرلیا
دوسری جانب سے اس مفتی کی جانب سے بدکار مفتی عزیز الرحمٰن کی حمایت میں توہین صحابہ پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مولوی طاہر اشرفی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ، ایسی باتیں کرکے ہم خود دوسروںکو موقع فراہم کررہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا تو کل کوئی اور یہ باتیں کرے گا۔







