اہم ترین خبریںیمن

سعودی جنگ کے باعث یمن کی قومی و ثقافتی میراث تاراج

شیعیت نیوز: یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے باعث جہاں المناک انسانی المیہ رقم ہو رہا ہے وہیں ملک یمن کی قومی و ثقافتی میراث کو بھی تاراج ہو رہی ہے۔

جرمن اخبار ’’تاگس شاؤ‘‘ نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں جاری سعودی اتحاد کے فضائی و زمینی حملوں میں اب تک بڑے پیمانے پر تاریخی ورثے، آثار قدیمہ اور میوزیم کو تاراج کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے تعز کے قومی میوزیم کو بھی سعودی بمباری کے باعث شدید نقصان پہونچا ہے جبکہ اس میں موجود بہت سی قیمتی اشیا کو لوٹ لیا گیا ہے۔

یمن کے شعبہ ثقافتی ورثے کے ایک کارکن احمد جسار کا کہنا ہے کہ یمن کے ستر فیصد میوزیموں کو تاراج کر کے وہاں موجود قیمتی اشیا کی خوب لوٹ مار کی گئی ہے اور اس طرح مفادپرست عناصر ان اشیا کی خرید و فروخت کے ذریعے خوب منافع کمانے میں مصروف ہیں۔

شعبہ ثقافتی ورثے کے مذکورہ رکن کے مطابق یمن کے بہت سے آثار قدیمہ اور قیمتی و تاریخی اشیاء کو ملک کے باہر منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج کے سعودی فوجی اہداف پر بڑے ڈرون حملے

دوسری جانب یمن کی جنگ میں استعمال کے لئے ریاض نے انقرہ سے تین حملہ آور ڈرون خریدے ہیں۔

سعودی عرب نے ترکی سے تین حملہ آور ڈرون خریدے ہیں جنہیں یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

برطانوی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے تین ڈرون سعودی عرب کی فوج کے حوالے کئے ہیں اور اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کے متعلقہ دفتر کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو بیچے جانے والے ڈرونز کی نوعیت کیا ہے، اس بارے میں ابھی ابہام پایا جاتا ہے۔ ریاض اور انقرہ نے بھی اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ترکی اس وقت دو قسم کے ڈرون بنا رہا ہے۔ بیرقدار اور آنکاہ قسم کے دونوں ڈرونز ترکی کے ائرو اسپیس ادارے کی نگرانی میں تیار ہو رہے ہیں جن پر فوجی صنعت ’’روکیتسان‘‘ کے تیار کردہ ہتھیار نصب کئے جاتے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے رواں برس مارچ میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے ترکی کے تیار کردہ ڈرون خریدنے کی درخواست کی ہے۔ کچھ عرصے قبل یمن کے فوجی ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب مارب کی جنگ میں ترکی کے بنائے ہوئے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button