اہم ترین خبریںمشرق وسطی

جنوبی شام پر غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سرحدی چوکی پر حملہ

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے گولان ہائیٹس کے قریب واقع جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں ایک سرحدی چوکی پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

جروزلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی ویب سائٹ پر جمعے کو اعلان کیا ہے کہ قنیطرہ میں شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ کونشانہ بنایا ہے۔ نئی صیہونی کابینہ کی تشکیل کے بعد جنوبی شام پر صیہونی فوج کا یہ پہلا حملہ ہے۔

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ حملہ نئی صیہونی حکومت کی جانب سے شام پر پہلا ہوائی حملہ ہے جس میں 1 شامی سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کی یہ سرحدی چوکی مقبوضہ فلسطینی سرحد سے 150 میٹر کے فاصلے پر تعمیر کی گئی تھی جس پر شامی فوج کا بریگیڈ90 تعینات ہے جبکہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اس چوکی کو ٹینک کے گولے کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات کا عمل مذہبی جمہوریت کا سرمایہ ہے، محمد باقر قالیباف

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کی چیک پوسٹ کو کہ جو گولان کی پہاڑیوں کی حدود میں تھی، تباہ کردیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے ناجائز طور پر لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کے راستے، مشرقی اور شمال مغربی شام میں کچھ اہداف کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے شام پر گاہے بگاہے ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جبکہ آخری مرتبہ غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے لبنانی ہوائی حدود میں گھس کر شام پر متعدد میزائل داغے تھے جن کا شامی ہوائی دفاع نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آور میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button