اہم ترین خبریںعراق

عراق کے شہر صقلاویہ میں امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی صوبے الانبار کے شہر صقلاویہ میں امریکی فوجی کانوائے پر حملے میں دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے شہر صقلاویہ میں ایک امریکی لاجسٹک کانوائے پر حملہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک امریکی فوجی کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔

عراقی مزاحمتی محاذ کے قریبی میڈیا چینل کا کہنا ہے کہ بم حملے کا شکار ہونے والے امریکی فوجی قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں، تاہم اس میں ہونے والے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس حملے میں ای ایف پی قسم کا بم استعمال کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مذکورہ فوجی کانوائے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد فوجی اڈے کی طرف جارہا تھا کہ صقلاويہ کے نزدیک پہلے سے نصب شدہ ایک بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے خلاف اب یمن کی تحریک انصاراللہ بھی میدان میں آئی

عراقی خبررساں ایجنسی شفق نیوز نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ صقلاویہ ہائی وے پر بم حملے کا شکار بنا تاہم اس میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

امریکی فوجی کانوائے پر یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پایا ہے کہ جب امریکہ عراقی حکومت کے ساتھ اپنے مذاکراتی عمل کو طول دے کر اس ملک میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی کی مدت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراق میں امریکیوں کے تئیں پائی جانے والی نفرت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو ایک قرارداد کے ذریعے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا بل پاس کردیا ہے۔

عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور گروہ، امریکی فوج کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button