اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کو آزاد جموں وکشمیر انتخابات میں اتحاد کی دعوت

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ منصور علی خان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح گلگت بلتستان میں آپ نےرول ادا کیا،جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں آپ نے رول ادا کیا اس طرح یہاں بھی آپ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ہمیں سپورٹ کریں

شیعیت نیوز: ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ممبر پارلیمانی بورڈ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر و امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد راجہ منصور علی خان کی وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد۔اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید حمید حسین نقوی و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ منصور علی خان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح گلگت بلتستان میں آپ نےرول ادا کیا،جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں آپ نے رول ادا کیا اس طرح یہاں بھی آپ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ہمیں سپورٹ کریں اور مل کر ہم الیکشن لڑیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ وہ پسے ہوئے محروم طبقہ کی آواز بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال 75-1974 کے سابق مرکزی صدر آئی ایس اووبانی رہنما ناصرحسین نقوی خالق حقیقی سے جا ملے

انہوں نے مزید کہا کہ کس قدر دکھ کی بات ہے کہ علامہ تصور جوادی پرحملہ آوروں کو نہ آج تک گرفتار کیا جا سکا نہ کوئی سراغ مل سکا۔اگر یہاں ہماری حکومت آئے گی تو ہم انشااللہ کوشش کریں گے کہ جوادی صاحب سمیت تمام مظلومین و متاثرین کو انکا حق دلائیں گے۔

اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ جوادی نے انہیں خوش آمدیدکرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ وحدت ہاؤس تشریف لائے۔ہم آپ کواور آپکے وفد کو یہاں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ ہم ایسا اتحاد قائم کریں جو دیرپا اور ملت کے مفاد میں ہو۔اگرچہ یہاں پر مجلس وحدت مسلمین کا اچھا مظبوط فعال سیٹ اپ ہے لیکن چونکہ ہماری مادر جماعت پاکستان ہے لہذا فیصلہ جات پاکستان سے ہی کیے جا سکتے ہیں۔لہذا حتمی مشاورت مرکزی قیادت سے کرنے کے بعد آپکو آپکی پیشکش کا واضح جواب دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اپنے انتظامی معاملات پر توجہ دے،علامہ باقر عباس زیدی

اس موقع پر مولانا حمید حسین نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ مظلوم کی حمایت میں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔راجہ منصور علی خان کے ہمراہ وفد میں سید عاشق حسین کاظمی،سید انصر نقوی،راجہ ارشد خان اور دیگر بھی شامل تھے۔جبکہ وحدت ہاوس میں علامہ تصور جوادی کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیرسید ذوالفقار علی نقوی،ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات و سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید رضی عباس سبزواری،سیکرٹری میڈیاایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید اسد علی نقوی،سید ممتاز حسین نقوی کوآرڈینیٹر ایمپلائیز ونگ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button