اہم ترین خبریںلبنان

لبنانی و فلسطینی مزاحمتی محاذوں کے درمیان ہمہ جانبہ تعاون ہے، شیخ نبیل قاووق

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مرکزی رہنما شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت آج ایسے میزائلوں کے درمیان گھر چکی ہے جن کا رینج تمام غاصب شہروں اور غیر قانونی یہودی آبادیوں پر محیط ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق لبنان و فلسطین کی مشترکہ سرحد کا جائزہ لینے والے عرب سیاسی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقات میں شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی ہے کہ ایک ایسا سرمایہ جس کی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : قطیف میں مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں سعودی شیعہ نوجوان کو پھانسی

شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ لبنانی و فلسطینی مزاحمتی محاذوں کے درمیان ہمہ جانبہ تعاون ہے جو آج غاصب صیہونی حکومت کے وجود کے لئے حقیقی خطرے کی علامت بن چکا ہے۔

حزب اللہ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آج غاصب صیہونی حکومت کو یہ احساس تنگ کر رہا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں مکمل طور پر گھر چکا ہے اور اسی وجہ سے دندان شکن شکست اس کا مقدر بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اوقاف پنجاب کی شیعہ دشمن پالیسیوں کے خلاف علمائے امامیہ پنجاب میدان میں اتر آئے

انہوں نے کہا کہ آج طاقت کا توازن بدل چکا ہے درحالیکہ قدس شریف کی آزادی آج تاریخ کے کسی بھی دوسرے وقت سے بڑھ کر نزدیک آن پہنچی ہے۔

شیخ نبیل قاووق نے اپنی گفتگو کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ آج قدس شریف نے یہ بات ثابت کر کے رکھ دی ہے کہ امت مسلمہ کا اصلی دشمن غاصب اسرائیلی حکومت جبکہ اایران؛ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جغرافیائی گہرائی اور فلسطین، قدس، مسجد اقصی اور غزہ کی مزاحمت کا اولین حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button