اہم ترین خبریںایران

جارحیت اور غاصبانہ قبضے پر مبنی نظام زیادہ دیر نہیں چلتا ہے، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ نظام جو جارحیت اور غاصبانہ قبضے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے وہ زیادہ دیر نہیں چلتا ہے اور اب وہ ظالم (نیتن یاہو) کا تختہ پلٹ گیا اور غزہ کی فتح کا پرچم لہرایا گیا ہے؛ ایران عزت کی راہ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف طویل عرصے تک جنگ اور ایران کی دھمکی دینے کے بعد اب وہ ظالم (نیتن یاہو) کا تخت پلٹ گیا اور غزہ کی فتح کا پرچم لہرایا گیا ہے؛ ایران عزت کی راہ کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاید اس کے بعد بر سرکار آنے والے افراد کو پتہ چل جائے کہ وہ نظام جو جارحیت اور قبضے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے وہ زیادہ دیر نہیں چلتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ اس کے بعد آنے والوں کو شاید یہ بات سمجھ میں آگئی ہو کہ جارحیت اور غاصبانہ قبضے پر استوار نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت الہی اور سماجی ذمہ داری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

واضح رہے کہ صیہونی ریاست کے قانون سازوں نے اتوار کے روز اتحادی حکومت کے حق میں اعتماد کے ووٹ کو منظوری دے دی۔ اس کےساتھ ہی صیہونی ریاست میں سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعظم رہنے والے بینجمن نیتن یاہو کے اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔

اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے مابین سخت نظریاتی اختلافات ہیں تاہم وہ نیتن یاہو کو برطرف کرنے کیلئے متفق ہوگئیں۔ 120 رکنی صیہونی پارلیمان میں ووٹنگ کے دوران "نیفتالی بینیٹ” کو 59 کے مقابلے میں 60 ووٹ ملے جب کہ ایک رکن غیر حاضر رہا۔

ووٹنگ کے فوراً بعد نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لے لیا اور اپنے سابق حلیف کو ہٹا کر صیہونی ریاست کے پہلے آرتھوڈوکس یہودی رہنما بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی اسرائیلی حکومت نیتن یاہو کے بغیر’’وہی پرانی اپارتھائیڈ‘‘ حکومت ہے، مصطفی البرغوثی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی بھرپور مشارکت نہ صرف پابندیوں کے خاتمے کا عمل تیز کرسکتی ہے بلکہ ایران کے بہادر عوام کے خلاف جاری اقتصادی جنگ کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ، ممکنہ پابندیوں کو بھی بے اثر کردے گی۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ،عوام کو ملکی آزادی و خودمختاری اور سلامتی و سربلندی کا ضامن قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ اپنے مستقل کے تعین میں عوام کی دانشمندانہ اور بھرپور مشارکت ، قومی طاقت کو جنم دے گی اور عالمی سطح پر قومی مفادات کا تحفظ اور سازگار بین الاقوامی تعاون میں بنیادی سپورٹ فراہم کرے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام کی بھرپور مشارکت، ایرانو فوبیا پھیلانے والوں اور ایٹمی معاہدے کے خلاف پروپیگنڈے کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو ناکام بنانے اور پابندیوں میں اضافے کی آس لگائے بیٹھے، انتہا پسندوں، صیہونیوں اور اقتصادی دہشت گردوں کی امیدوں پر پانی پھیر دی گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button