دنیا

کشمیر کونسل کا بھارت کو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے سے روکنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : برسلز میں کشمیر کونسل ای یو نے ایک سیمینار منعقد کیا ، جس میں مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو جموں و کشمیر کی علاقائی حیثیت بدلنے اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی اجازت نہ دے۔

سیمینار کے شرکاء نے 30 سال قبل 11 جون کو چھوٹا بازار سری نگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے مودی سرکار کی طرف سے جموں کو کشمیر سے الگ کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کو الگ کرنے کی سازش عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جن میں جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں رائے شماری کے ذریعے اس خطے کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے سیمینار کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کا مشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔

علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا اسرائیلی حکومت کی مداخلت اور جاسوسی سے متعلق دستاویزی فلم نشر کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر چل رہا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے بانوے ہزار پانچ سو چھیانوے نئے مریضوں اور دو ہزار دو سو انیس نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار چھے سو چونسٹھ کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ نوے لاکھ اناسی ہزار انہتر ہوگئی ہے جن میں سے تین لاکھ ترپن ہزار پانچ سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ بارہ لاکھ اکتیس ہزار چار سو پندرہ افراد زیر علاج ہیں اور دو کروڑ پچھتر لاکھ چار ہزار ایک سو چھبیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button