مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی کڑی پابندیاں توڑ کر 40 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

شیعیت نیوز : مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیاں توڑ کر کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کو قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روکا گیا۔ جمعہ کو علی الصباح صیہونی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

جمعہ کے خطبہ میں مسجد کے خطیب نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے کی مہمات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے بھی اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی زیاد النخالہ سے ملاقات، معرکہ سیف القدس پر بات چیت

دوسری جانب گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان فلسطینی شہریوں کو جنین کے نواحی علاقے مرکہ سے گرفتار کیا۔

کلب برائے امور اسیران کےایک ذمہ دار منتصر سمور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الزاویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت احمد علی موسیٰ اور علی محمد موسیٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر قابض فوج نے بیت لحم میں جناتا کے مقام پر تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ جناتا کے مقام سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی شناخت موسیٰ احمد العروج، موسیٰ راجی العروج، عبدالرحمان راید العروج، ساھر حسن العروج کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button