اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی زیاد النخالہ سے ملاقات، معرکہ سیف القدس پر بات چیت

شیعیت نیوز : گذشتہ روز اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے سیاسی شعبے کی قیادت بھی موجود تھی ۔

حماس کے دفتر سے جاری ایک میں کہا گیا ہے کہ سربراہ اسماعیل ھنیہ اور زیاد النخالہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی کشیدگی اور مئی کے وسط میں غزہ کے محاذ پر لڑے جانے والے  ’سیف القدس‘ کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوںرہنماؤںکے درمیان فلسطین کی صورت حال کے علاوہ عرب ممالک اور علاقائی مسائل پربھی بات چیت کی گئی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی مثبت اور منفی پیش رفت پربھی  بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ حماس اور اسلامی جہاد سمیت فلسطین کی نصف درجن قومی جماعتوں کی قیادت قاہرہ میں موجود ہے جو مصر کی دعوت پر قومی مصالحت، غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور دیگر حل طلب امور پر متفقہ موقف اختیار کرنے کے لیے صلاح مشورہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، القسام بریگیڈ

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت فلسطینی قوم کو مایوسی سے نکالنے اور فلسطینی جماعتوں میں مصالحت کی خوش خبری سنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان البرغوثی کی اہلیہ فدویٰ البرغوثی نے گذشتہ روز قاہرہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کےموقعے پر حماس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے برادر مروان البرغوثی اور ان کے مجاہد خاندان کی قابض دشمن کے خلاف تحریک آزادی اور مزاحمت کے میدان میں دی جانے والی خدمات پرانہیں سراہا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور اس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ اسرائیلی دشمن کے خلاف مزاحمت اورآزادی کی جدو جہد کرتے ہوئے دشمن کی قید میں جانےوالے رہنماؤں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button