اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ہم بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، القسام بریگیڈ

شیعیت نیوز : اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے، بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر کسی بھی قسم کی تازہ جارحیت کی بابت اسرائیل کو سخت خبر دار کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ استقامی محاذ کی مشترکہ کمان بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے غاصبوں کی جانب سے جارحیت اور اشتعال انگیزی سمجھتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کو مسجد الاقصی پر حملے کی بابت سخت خبردار کرتے ہیں اور بیت المقدس کے فلسطینیوں پر درود بھیجتے ہیں جو اسرائیل کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے جمعرات کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتہا پسند صیہونی رکن غفیر عضو کے باب العامود میں داخلے کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور اسے علاقے سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ بم دھماکے میں 9 سالہ زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

دوسری جانب درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل جمعرات کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بدھ کو 78 یہودی آباد کاروں،60 اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button