اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ بم دھماکے میں 9 سالہ زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا

شیعیت نیوز : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکا گیا ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ کل جمعرات کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق 9 سالہ فلسطینی بچہ عبیدہ الدحدوح زیتون کالونی میں چند روز قبل ایک بم پھٹنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ یہ بم اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر کی گئی بمباری کے دوران گرایا گیا تھا۔

زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کل جمعرات کو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ننھے شہید کا جسد خاکی مسجد مصعب بن عمیر کے صحن میں لایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ وسط مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر گیارہ روز جاری رہنے والی بمباری میں 261 فلسطینی شہید اور 2ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : CTD کو مطلوب ریڈ بک میں شامل پہلی پاکستانی داعشی دہشت گردخاتون کون ہے ؟؟؟

دوسری جانب صیہونی حکام نے رواں سال کے دوران اب تک اڑھائی سو بارمسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عائد کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے رواں سال اکتیس مئی تک مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر250 بار پابندی عائد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کو مسجد کی مرمت اور اس میں ضروری اصلاح پربھی پابندیاں عائد کی گئیں۔

الخلیل میں اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل الشیخ جمال ابو عرام نے بتایا کہ حرم ابراہیمی اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظم انداز میں ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کررہی ہے۔ مسجد میں نماز اور اذان دینے پرپابندی مقدس مقام میں فلسطینی مسلمانوں کو عبادت کے حق سے محروم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button