اہم ترین خبریںپاکستان

فعال قومی شخصیت صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد جہاں فانی سے کوچ کرگئے

صدرمملکت عارف علوی کے گھر کے باہرجبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ہونے والے تاریخی احتجاجی دھرنے میں بھی مرحوم صغیر عابد رضوی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

شیعیت نیوز: انتہائی فعال شیعہ قومی شخصیت ، مرکزی رہنما آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سید صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد دارفانی دار بقاء کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔مرحوم طویل عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم ملت جعفریہ کو درپیش تمام مسائل و مشکلات میں ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوتے تھے۔

صدرمملکت عارف علوی کے گھر کے باہرجبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے ہونے والے تاریخی احتجاجی دھرنے میں بھی مرحوم صغیر عابد رضوی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ مرحوم کو حکومتی ، سرکاری و ریاستی اداروں کے ساتھ مزاکرات میں ملکہ حاصل تھا۔ ان کی وفات سے شیعہ قومیات میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نا ہوسکے گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی اتحاد کی فوجی حمایت سے امریکہ کی دستبرداری مشکوک ہے، محمد علی الحوثی

مرحوم کے انتقال پر قومی مذہبی شخصیات سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقرعباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے قائدین علامہ ناظرعباس تقوی، علامہ اسداقبال زیدی ،جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ رضی جعفرنقوی، شبر رضا و دیگر نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین علامہ سید حسن ظفرنقوی کی زیر اقتداء امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کردی گئی جس میں نامور علمائے کرام، ذاکرین عظام، سیاسی وسماجی شخصیات اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button