اہم ترین خبریںپاکستان

8جون ، سرمایہ ملت جعفریہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کی دوسری برسی منائی جارہی ہے

15 دسمبر 1942ء کو کراچی کے علاقہ کھارادر میں واقع بانئ پاکستان محمد علی جناح کے گھر وزیر مینشن کے سامنے والے گھر میں پیدا ہوئے، جبکہ وہ محمد علی جناح کے رشتہ داروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے علامہ رشید ترابی سے کسبِ فیض کیا۔

شیعیت نیوز: سرمایہ ملت جعفریہ ، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان اور نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ محمد عباس کمیلی کو بچھڑے دو برس بیت گئے ۔ علامہ عباس کمیلی 8جون 2019 کو طویل علالت کے بعد کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

تفصیلات کےمطابق آج خطیب بے بدل اور بزرگ شیعہ قومی رہنما علامہ عباس کمیلی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے ۔ علامہ عباس کمیلی کا شمار ملک کے نامور شیعہ قائدین میں ہوتا ہے ۔ ان کی وجہ شہرت جعفریہ الائنس پاکستان کا قیام اور اس کی قیادت بنی ۔

15 دسمبر 1942ء کو کراچی کے علاقہ کھارادر میں واقع بانئ پاکستان محمد علی جناح کے گھر وزیر مینشن کے سامنے والے گھر میں پیدا ہوئے، جبکہ وہ محمد علی جناح کے رشتہ داروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے علامہ رشید ترابی سے کسبِ فیض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ،چہلم امام حسین ؑ پر قائم مقدمات کالعدم قرار، ہائی کورٹ نے تمام عزاداران حسینی کو باعزت بری کردیا

علامہ عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کے پلیٹ فارم پر تمام شیعہ قومی تنظیمات کو متحد ومنسجم کیا اور ملی حقوق کی جدوجہد کی ، ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور کراچی سے کوئٹہ تک حقوق کی ترجمانی کی۔

وہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کرتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کے بانی سرپرست اراکین بھی رہے۔سنہ 2011ء میں انہوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ”تحریک لبیک یا حسین موومنٹ“ کا آغاز کیا، اِس ضمن انہوں نے اپنی گرفتاری بھی دی۔ ان کے 42 سال کے بیٹے مولانا علی اکبر کمیلی کو ستمبر 2014ء میں ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کےشہید کر دیا گیا تھا۔

8 جون 2019ء کو طویل علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں آبائی قبرستان چاکیواڑہ حسینی باغ نمبر ایک میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button