دنیا

صیہونی حکام خوفزدہ، اسرائیلی وزیر جنگ کی جانب سے پرچم ریلی نہ نکالنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے شدت کے ساتھ خبردار کئے جانے پر قدس شریف میں غیر قانونی طور پر آباد انتہا پسند یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی میں منعقد کی جانے والی پرچم ریلی نہ نکالیں۔

صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غاصب صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے صیہونی فوجی و پولیس کمانڈروں، اٹارنی جنرل اور دوسرے اعلی اسرائیلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے بعد قدس شریف کے (انتہا پسند و غیر قانونی) یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جاری ہفتے کے دوران پرچم ریلی کے انعقاد سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش ، امریکہ و اسرائیل کے تمام منصوبوں کومرجعیت نے ناکام بنایا،ہمیں اس فکر و دانش کوسمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

بینی گینٹز نے اس ریلی کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے جو روزمرہ کی زندگی اور سفارتی عمل (غزہ کے ساتھ جنگ بندی) کو درہم برہم کر کے رکھ دیں گے۔

غزہ کے ساتھ کسی بھی نئی جنگ میں الجھنے سے شدید خوفزدہ صیہونی وزیر جنگ نے ہنگامی اجلاس میں شریک تمام صیہونی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کابینہ کے چناؤ کے ساتھ مخصوص آئندہ ہفتے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں اور انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار نے یونیورسٹی طلاب کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کو سختی کے ساتھ خبردار کیا اور کہا تھا کہ اگر وہ مسجد اقصی کی بے حرمتی کو پلٹے تو ہم بھی واپس پلٹ جائیں گے اور پھر زمین و آسمان کو ان کے سروں پر دے ماریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button