اہم ترین خبریںعراق

عراق میں امریکی ایئربیس عین الاسد پر ڈرون اور راکٹ حملے

شیعیت نیوز : عراق میں واقع امریکی ایئربیس عین الاسد پر ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجے اٹھے۔ دوسری طرف داعش دہشت گردوں نے شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے پر حملہ کر دیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ایئربیس عین الاسد پر سائرن کی آوازیں سنائی دیئے جانے کے بعد مذکورہ ائربیس پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رات ایک 1 بجکر 35 منٹ پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ کے باوردی دہشت گردوں نے فوری طور پر بیس کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا۔

عراقی خبر رساں ادارے ناس کے مطابق امریکی ایئربیس عین الاسد پر کم از کم دو ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تاہم امریکی اینٹی ائرکرافٹ سسٹم نے دونوں ڈرون کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا۔

دوسری طرف عراق کے درالحکومت بغداد کے گرین زون علاقے کے قریب ایک راکٹ آکر لگا ہے۔

مذکورہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 15 منٹ پر اس علاقے میں واقع امریکی نام نہاد سفارتی مشن کی حفاظت پر مامور امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے ٹھکانے کے قریب آکر گرا ہے۔

امریکی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکہ کے سب سے بڑی فوجی اڈے عین الاسد پر کم از کم 5 راکٹ آکر لگے تھے جنہیں امریکہ کا دفاعی سسٹم نشانہ بنانے سے قاصر رہا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں داعشی دلہن سے کیا کروایا گیا ؟ حرف بہ حرف منظرِ عام پر آگیا

دوسری جانب داعش دہشت گردوں نے شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے پر حملہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ عراق میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے باوجود ابھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں جو اکا دکا کارروائیاں کرتےرہتے ہیں۔

یاد رہے امریکہ اوراس کے مغربی و عربی اتحادیوں بالخصوص سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد سے دوہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ وجود میں آیا اور اس نے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور بے پناہ جرائم انجام دیے۔

شمالی و مغربی عراق کے ایک بڑے حصے پر داعش کے قبضے کے بعد بغداد حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی درخواست کی۔ ایران کی مشاورتی مدد اور عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں سترہ نومبر دوہزار سترہ صوبہ الانبار کا شہر راوہ بھی داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button