اہم ترین خبریںایران

انتخابات میں شرکت رہبر معظم کی آواز پر لبیک قومی و شرعی فریضہ ہے، باقر قالیباف

شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی آواز پر لبیک اور ایک قومی و شرعی فریضہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں عوام کی انتخابات میں شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ قالیباف نے کہا اسلامی جمہوری نظام عوام کا اور عوام کے لئے ہےاور انتخابات میں بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت ایران سے محبت رکھنے والوں کے لئے فائدہ مند اور مفید ثابت ہوگی۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات اور سفارشات پر عمل ہمارا شرعی اور قانونی فریضہ ہے۔

قالیباف نے آن لائن ملاقات کے سلسلے میں وقت دینے پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دستورات اور ہدایات پر عمل ہمارا قانونی اور شرعی فریضہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ہم عملی اقدامات انجام دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں صدارتی الیکشن ، امیدواروں کے درمیان پہلا ٹی وی مباحثہ سنیچر کو ہو گا

دوسری جانب ایران نے روس کے ساتھ قابل تجدید انرجی کے میدان میں باہمی تعاون کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کے وزیر انرجی رضا اردکانیان نے قابل تجدید انرجی کے میدان میں فعال روسی کمپنی روس ہیڈرو کے سربراہ ویکٹرخمارین سے ملاقات میں روس کی جانب سے قابل تجدید اور جئو تھرمل کے شعبے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کے وزیر انرجی اور روس ہیڈرو کمپنی کے سربراہ کی ملاقات میں طے پایا کہ دونوں فریق اس میدان میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ایران کے وزیر انرجی نے روس ہیڈرو کمپنی کے سربراہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی تاکہ ایران کی پانی و انرجی کے ذخائر کی توسیع کے میدان میں کام کرنے والی ایرانی کمپنی کے ساتھ مل کر مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جاسکے۔

واضح رہے ایران کے وزیر انرجی اور ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ رضا اردکانیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔ ایران کے وزیرانرجی کے دورہ روس کا مقصد،سن پیٹرزبرگ میں ہونے والے چوبیسویں بین الاقوامی اقتصادی اجلاس میں شرکت کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button