دنیا

امریکہ کی چین کی مزید 28 کمپنیوں پر پابندیاں

شیعیت نیوز : امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید 28 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ سابق دور میں 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے برقرار رکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 28 کمپنیوں کی امریکہ میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ سابق صدر کے دور کے حکم نامے کا تسلسل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھی۔

صدر جوبائیڈن نے سابق دور کے اس حکم نامے کی نہ صرف توسیع کی بلکہ 28 مزید کمپنیوں کو پابندیوں کے شکار کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اس طرح اب مجموعی طور پر 59 کمپنیوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہواوئے موبائل سمیت ویڈیو سرویلینس کمپنی ہک وژن، چائنا موبائل اور چائنا ٹیلی کمیونیکشن پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندیوں کا اطلاق 2 گست سے ہوگا جب کہ پابندیوں پر عمل درآمد اور نگرانی محکمہ خزانہ کی ذمہ داری ہوگی۔ واشنگٹن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی شکار کمپنيوں پر چينی فوج کے ساتھ روابط، امریکی شہریوں کی جاسوسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کا شُبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کا 2020 ء میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

دوسری جانب مریکی وزیر جنگ نے ایک بار پھر مغربی ایشیا میں صیہونی جرائم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیرجنگ لوئڈ آسٹن نے صیہونی وزیر جنگ بنی گانتز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کے حملوں (اور جرائم) کی حمایت کرتا رہے گا۔

واشنگٹن، اپنے دفاع کے حق کے بہانے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت اور فلسطین کی مظلوم قوم کی سرکوبی اور غاصبانہ قبضہ جاری رکھنے کے لئے بڑے پیمانے پرصیہونی حکومت کی مالی و فوجی مدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 280فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button