ایران

تہران آئل ریفائنری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، دھماکے نہیں ہوئے

شیعیت نیوز : تہران آئل ریفائنری میں ڈیزل کے ذخیرے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تہران آئل ریفائنری کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر شاکر خفائی نے بتایا ہے کہ ریفائنری کے ایک ڈیزل ٹینک میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ایندھن کے دوسرے ٹینک پوری طرح محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام ساڑھے سات بجے کے قریب تہران آئل ریفائنری کے ڈیزل کے ایک ذخیرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیس ہزار بیرل ڈیزل جل کر تباہ ہوگیا۔

تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال ملکی نے فارس نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے آئل ریفائنری کے ڈیزل ٹینکوں میں دھماکوں سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف ڈیزل ٹینکوں میں آگ لگ گئی جس پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

فائر فائٹروں کی انتھک محنت کی وجہ سے آگ کے شعلے ڈیزل کے دیگر ٹینکوں تک نہیں پہنچ سکے۔

شاکر خفائی نے بتایا کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تہران آئل ریفائنری کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر شاکر خفائی نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعےکی وجوہات کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پندرہ خرداد ، افکارِ خمینی کے سامنے امریکہ کی شکست کا دن ہے، صدر روحانی

دوسری جانب سازمان تبلغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے حضرت امام خمینی(رہ) کے مکتب میں تربیت یافتہ افراد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب امام خمینی (رہ) کے تربیت یافتہ افراد کی توجہ ہمیشہ معاشرے اور سماج کے دوسرے افراد پر ہوتی ہے ۔ مکتب امام خمینی (رہ) میں "عوام ” پر توجہ بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے قزوین میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب پر توجہ دینے میں غفلت اور کوتاہی کی ہے ۔ شہید حاج قاسم سلیمانی کا مکتب درحقیقت حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کا ثمرہ ہے۔

حجۃ الاسلام قمی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کے فروغ کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کے فروغ میں کوتاہی کی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

سازمان تبلیغات کے سربراہ نے مکتب امام خمینی (رہ) میں خواتین کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کو’’ تحریک کا رہبر‘‘ قراردیا ہے اور حضرت امام خمینی(رہ) کا یہ جملہ معاشرے اور سماج میں خواتین کے کردار کے سلسلے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button