اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں ناکارہ بم پھٹنے سے دو فلسطینی شہید

شیعیت نیوز : بدھ کے روز وسطی غزہ میں ایک مزاحمتی مرکز میں ناکارہ بم پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق  دھماکے میں کم سے کم دو افراد شہید  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ دھماکہ ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب متاثرہ مزاحمتی مرکز میں ہوا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گنجان آباد سیکٹرمیں واقع صلاح الدین نتساریم مرکز متاثر ہوا۔

اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ غزہ پر حالیہ جنگ کے دوران گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی زخمی

دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے روز رام اللہ کے شمال میں واقع بیرزیت قصبے سے دو ہفتے قبل قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) کے ہاتھوں شدید زخمی ہونے والے 34 سالہ فادی موسی واشھا کی شہادت کا اعلان کیا۔

البریح کے شمالی دروازے پر شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران واشھا کو صہیونی فوجیوں نے سر میں براہ راست  گولی ماردی تھی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نوجوان واشھا کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لے جایا گیا تھا جہاں اسے آج مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا امام خمینیؒ کو ٹوئٹر پر شاندارخراج تحسین ، 3 ٹاپ ٹرینڈ سیٹ

دوسری جانب بدھ کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی دراندازی کرتے ہوئے کئی میٹراندر گھس کر کھدائی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ٹینک اور بلڈوزر غزہ کے جنوبی علاقے میں اندر داخل ہوئے اور مشرقی خان یونس میں الفخاری کے مقام پر فلسطینی اراضی میں سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائی کی۔

اس موقعے پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے بھی اس علاقے میں نچلی پروازیں کرتے رہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل گیارہ روز وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button