ایران

ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کریں گے، کاظم غریب آبادی

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کے ویانا آفس میں تعینات ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کوئی مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔

ویانا میں جاری مذاکرات کے بارے میں اپنے ایک انٹرویو میں سید کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اہم اور بنیادی معاملات تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کسی مطالبے کو قبول نہیں کرے گا۔

عالمی اداروں اور تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ پہلے تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور اس بات کا اطمینان حاصل کیا جائے کہ پابندیاں عملی طور پر ختم ہوگئی ہیں پھر تہران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد دوبارہ شروع کرے گا۔

کاظم غریب آبادی نے کھل کر کہا کہ اگرچہ مذاکرات اہم اور بنیادی معاملات تک پہنچ گئے ہیں تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ مذاکراتی وفود ضروری صلاح و مشورے کی غرض سے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو واپس لوٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی واضح ہے کہ جن معاملات پر بات چیت جاری ہے اگر وہ حل نہ ہوئے تو کسی سمجھوتے کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کثیرالجہتی کا تحفظ پارلیمنٹ کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے، ایرانی اسپیکر قالیباف

کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ میں ذکر ہونے والے اعداد وشمار اس کے تخمینوں کی بنیاد پر ہیں یا جانچ پرکھ کے سلسلے میں ہونے والے سمجھوتے کے تناظر میں ہیں ۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اس رپورٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں آئی اے ای اے کی تحقیقاتی سرگرمیاں، اضافی پروٹوکول پر مشتمل ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کو روکنے کے ایران کے فیصلے کی بنا پر انجام پائی ہیں ۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ پابندیاں منسوخ کرانے اور ملت ایران کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کے دائرے میں کیا ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ اس رپورٹ میں بھی ایران کے تیئس فروری کو کئے جانے والے فیصلے پر عمل درآمد کو بخوبی بیان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button