اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے سید حسن نصراللہ کی صحت سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق سید حسن نصراللہ کی خرابی صحت کے بارے میں شائع ہونے والی افواہوں کے بعد، حزب اللہ کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں اور ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہ روزہ جنگ میں حزب اللہ کی جانب سےحماس کو بھرپور مدد فراہم کی، ابراہیم الامین

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سید حسن نصراللہ ہر سال اسپرنگ الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں تاہم وہ اس وقت جسمانی لحاظ سے بالکل صحت مند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ کے خصوصی معالجین نے معائنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی بھی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button