مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا آئندہ جمعے کو یوم غضب منانے کا اعلان

شیعیت نیوز : اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آئندہ جمعے کو انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں کی صورتحال کے خلاف یوم غضب منانے کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہروں اور دیہات پر صیہونیوں کے حملوں اور مسجدالاقصی پر یلغار کو روکنے کے لیے اسرائیل کے خلاف ہمہ گیر مزاحمت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعے کو یوم غضب منایا جائے گا۔ اس موقع پر غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں کی جانب مارچ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کے تبادلے کا غزہ کی تعمیرنو کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اسماعیل رضوان

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے منگل کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گرفتاری کی کاروائیوں کا آغاز کیا۔

رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں  بیت ریما قصبے پر چھاپہ مارا اور علی البرغوثی اور جاداللہ البرغوثی کو گرفتار کر کے نامعلوم حراستی مرکز لے گئے۔ یوسف علان کو رام اللہ کے مغرب میں بیت آر قصبے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرا قصبے پر ہلہ بولا اور پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں نے 28 سالہ صالح منصور کو شہر کے مشرقی علاقے میں اسکے گھر پر ہلہ بولنے کے بعد گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے پتھراؤ کرتے  نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج نے جنگ نہیں، بلکہ فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا، دیوان المظالم

قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہر میں شویکہ کے آس پاس کے علاقوں پر  ہلہ بولا  اسعد فریج اور عبود ابو عیسیٰ کو گرفتار کرلیا۔

جینن میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق  قیدی ہمہا الشرقاوی کو  جینن کے جنوب میں  الزبابدہ شہر سے گرفتار کیا۔

طوباس میں اسرائیلی فوجیوں نے طوباس کے مشرق میں تياسير شہر پر حملہ کیا اور منیر دبیک کو اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا۔

1948  کی مقبوضہ اراضی میں کفر کنا شہر میں اسرائیلی پولیس نے 12 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button