اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مغربی ممالک کی جانب سے دمشق میں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کی دوڑ شروع

شیعیت نیوز : عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بہت سے مغربی ممالک شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے متعلق اپنی ضد چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں اب وہ دمشق میں جلد از جلد اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھول دینا چاہتے ہیں۔

معروف شامی اخبار الوطن نے اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ متعدد مغربی ممالک عنقریب ہی دمشق میں اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ سے کھول دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے سانحہ مسجد علی رضاؑ کے ورثاء17 برس گذرجانے کے بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شامی اخبار نے لکھا کہ حال ہی میں یونان، ہنگری اور صربیہ کے متعدد سفارت کار دمشق پہنچے ہیں جہاں اب وہ اپنی سفارتی سرگرمیوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی نے بھی ایک شامی سفارت کار کو اپنی نمائندگی کا حق سونپ دیا ہے جو عنقریب ہی اپنے وظائف کی ادائیگی کے لئے شام لوٹ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : طاقتور فلسطین ابھر کر سامنے آ چکا ہے، اسرائیل کازوال زیادہ دور نہیں، ایرانی کمانڈروں کا بیان

الوطن نے لکھا ہے کہ دوسری طرف شامی بار کونسل کی جانب سے بھی قبرس کے ساتھ ایک معاہدہ دستخط کیا گیا ہے جس کے مطابق یونان نے ابورمانہ نامی علاقے میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے لئے ایک عمارت کرائے پر حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اپنی گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں بہت سے سفارت خانے کھل چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں مزید عربی و غربی سفارت خانے بھی کھلیں گے، کہا تھا کہ ہم، ملک میں سفارت خانوں کے کھلنے کے عمل میں امریکہ کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button