اہم ترین خبریںلبنان

گیارہ روزہ جنگ میں حزب اللہ کی جانب سےحماس کو بھرپور مدد فراہم کی، ابراہیم الامین

شیعیت نیوز : لبنان کے ایک سینئر صحافی ابراہیم الامین نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری کے دوران حزب اللہ نے غزہ میں اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد فلسطینی مزاحمتی عہدیداران کو غزہ کی پٹی سے باہر منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

لبنان کے روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر ، ابراہیم الامین نے المنار ٹی وی چینل کو دینے والے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر گیارہ روز تک جاری رہنے والی صیہونی ریاستی دہشت گردی اور بمباری کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ملٹری آپریشن اتحاد قائم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جلدی سے امریکہ اور یورپ چلے جاؤ، سردار اسماعیل قاآنی کا صیہونیوں کو انتباہ

انھوں نے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے لبنان میں اس اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی تھی۔

ابراہیم الامین کے مطابق، حزب اللہ نےغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں مزاحمت کاروں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کیا جبکہ حماس کے متعدد اہم افراد کو غزہ سے باہر بحفاظت منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : مذمتی قراردادیں وبیانات خوش آئند، عملی اقدامات کے بغیر کشمیری وفلسطینی مظلوموں کو حق ملنا ممکن نہیں ، علامہ ساجد نقوی

حزب اللہ کی جانب سے حماس کو غزہ کی سرحد پر موجود اسرائیلی فوجیوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں جس سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملے کئے جس سے اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس کے علاوہ اس مقصد تک پہنچنے کے لئے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button