دنیا

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا غزہ کے شہید بچوں کو خراج عقیدت

شیعیت نیوز: امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے پہلے صفحے پر غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 64 بچوں کی تصاویر شائع کیں۔

نیویارک ٹائمز نے ’’دے ویئرجسٹ چلڈرن‘‘ نامی ایک رپورٹ شائع کی۔ امریکی اخبار لکھتا ہے کہ جب ہم نے ان شہید بچوں کے والدین سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کو کہا تو انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھری اور کہا کہ یہ خدا کی مرضی ہے۔ امریکی اخبار لکھتا ہے کہ سامنے آنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر غزہ کی 12 روزہ جنگ میں 67 بچے ، جن کی عمر 18 سال سے کم تھی ، شہید ہوگئے۔

نیو یارک ٹائمز نے غزہ کی 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کی اور اتنی بڑی تعداد میں شہید بچوں کی شہادت کو اسرائیلی فضائیہ کا اندھا دھند حملے کی نشانی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش دہشت گردوں کا صوبہ دیالہ اور بغداد میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دو روز بعد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین ’’جنگ بندی‘‘ کی بنیاد پر مستقل سلامتی کے قیام کے لیے امریکی انتظامیہ کے اقدانات کی حمایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گانٹز کے ساتھ ایک فون کال میں کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پیںٹاگان فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیر پا امن کے قیام کا پرزور حامی ہے۔

آسٹن نے اس سے قبل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران بیان میں کہا تھا کہ  پینٹاگان نے اسرائیل کے اپنے اور اپنے عوام کے دفاع کے جائز حق کی بھر پور حمایت کی ہے تمام فریقوں کی پرسکون بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف  ایوو کوچاوی اگلے ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، وزیر دفاع ،سیکیورٹی ایڈوائزر اور دوسرے امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 10 مئی سے غزہ پر وحشیانہ حملہ کیا تھا ، جس میں 69 بچوں ، 39 خواتین اور 17 بوڑھے افراد سمیت 248 فلسطینی شہید اور 1910 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button