ایران

امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ویانا مذاکرات کے مقاصد کو مسخ کرتے ہیں۔

ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن اور لندن کی ساکھ مزید برباد کرنے کے بجائے ایٹمی معاہدے کی بحالی پر توجہ مرکوز کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ ایٹمی معاہدے کے کٹر دشمن کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے ویانا مذاکرات میں تحریف کر رہے ہیں جو انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست جو آپ اس کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نے جوہری معاہدے کی تباہی کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے کیوں اسرائیل کی اہم تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا؟ جنرل اسماعیل قاآنی

یہ بات انہوں نے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کے دورہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہی۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ خونخوار صیہونی حکومت نے ایٹمی معاہدے کو نابود کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اور آپ حضرات اسی کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اینٹونی بلنکن اور ڈومنک راب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی ساکھ برباد کرنے کے بجائے اصل معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ صرف یہی آپشن میز پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے صیہونی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں حسب عادت ایران کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہرافشانی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر جہاں ایران کے خلاف واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کی بات کہی وہیں ایٹمی معاہدے کی بحالی کی گیند ایران کے پالے میں پھینکتے ہوئے، تہران کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانے کی بھی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button