دنیا

گوگل کا فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار

شیعیت نیوز: يہ دوسرا موقع ہے کہ جب گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار کيا ہے اس سے قبل گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو مٹا یا جا چکا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا میں قابض ریاست اسرائیل سے اپنی قربت اورفلسطینیوں سے نفرت اور تعصبانہ رویے کا اظہار کرتے ہوئے گوگل نے فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کا نشان اور اسرائيلی جارحيت کےخلاف مزاحمت کی علامت کفايہ کو دہشت گردوں کی نشانی قرار دے ديا۔

گوگل نے فلسطینیوں کے سروں اور گلے میں پہننے والےعلامتی مفلر” کفایہ” کو دہشت گردی کی علامت کے طور پر پیش کیا ،جب بھی انٹرنیٹ صارف گوگل پر دہشت گردی کی علامت معلوم کریں گے تو آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا کھلم کھلا اظہار کيا اور گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو ہی مٹا دیا تھا جبکہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق غزہ پر گذشتہ ہفتے 11روزہ لڑائی میں اسرائیلی بمباری کے وقت گوگل نے تصويروں کو دھندلا کرکے صیہونی مظالم چھپانے کی بھی بھرپور کوشش کی جس کے نتیجے میں اس متعصبانہ اور نفرت انگيز رويے پر دنيا بھر ميں گوگل کو تنقيد کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل جسے دہشت گردوں کی نشانی قرار دے رہا ہے وہ فلسطینی باشندوں کا پہناوا کفايہ ہے جو اسرائيلی جارحيت کے خلاف فلسطينيوں کی مزاحمت کا نشان ہے اورجسے اوڑھ کر دنيا بھر ميں فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کيا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی سفیر کا غزہ کا محاصرہ اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد بند کرنے کا پر زور مطالبہ

دوسری جانب اٹلی کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 68 لاکھ یورو یا تقریبا 8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ کے بنیادی پروگراموں پر صرف کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ’’اونروا‘‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی کی طرف سے دی جانے والی امداد سے پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور پناہ گزینوں کو مشرق وسطیٰ میں درپیش خطرات کے تدارک میں مدد ملے گی۔

بیت المقدس میں اطالوی قونصل جنرل جیوسیپی فیڈل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ملین ڈالر کی امداد روم کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کی ادئیگی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، تعلیم اور سماجی ضروریات پر صرف کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button