دنیا

چینی سفیر کا غزہ کا محاصرہ اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد بند کرنے کا پر زور مطالبہ

شیعیت نیوز: چینی سفیر نے خبردار کیا ہے مسجد اقصی اور اس کے اندر و باہر حالیہ محاذ آرائیاں مشرقی بیت المقدس میں مسلسل کشیدگی کا پتہ دے رہی ہیں۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اسرائیل جلد از جلد غزہ پٹی کی ناکہ بندی ختم کرے۔

اقوام متحدہ میں متعین چینی سفیر نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے اسے فلسطین اسرائیل مسئلہ حل کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے ’’جنگی جرائم‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں، اقوام متحدہ ہائی کمشنر

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے چین کا مطالبہ ہے کہ وہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت اور موجودہ پوزیشن کا تحفظ کرے، فلسطینیوں کا انخلا بند کرے، آباد کاری کی ساری سرگرمیاں معطل کرے اور مسلم معاشرے کے خلاف اشتعال انگیزی اور تشدد بند کرے۔

اقوام متحدہ میں متعین چینی سفیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر حرکت میں آئے، فلسطین کی انسانی مدد کرے ، فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور ان کی مدد کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو ہنگامی فنڈ فراہم کرے اور اسرائیل، فلسطینیوں تک انسانی امداد کی ترسیل کو آسان بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button