اہم ترین خبریںیمن

یمنی مجاہدین نے سعودی عرب کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

شیعیت نیوز: یمن کی قومی سالویشن حکومت نے سعودی عرب کے اندر دسیوں فوجی ٹھکانوں پر یمنی مجاہدین کے قبضہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

یمنی حکمت نے تاکید کی ہے کہ سعودی اتحاد کو بہت نقصان پہنچا ہے اور یمنی فورس کو سعودی عرب کے جنوب مغربی محاذ کے جیزان میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

یمنی فورس کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق یمنی مجاہدین نے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف زبردست آپریشن کیا جس کے دوران چالیس سے زائد ٹھکانوں کو آزاد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے کیوں اسرائیل کی اہم تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا؟ جنرل اسماعیل قاآنی

دوسری جانب سعودی اتحاد کے خلاف یمن کی مسلح افواج کی جوابی کاروائی میں شاہ خالد ائیربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ملک خالد ائیربیس پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بریگيڈیر یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں کے جواب میں قاصف – 2 ماڈل کے دو ڈرونز‍ نے خمیس مشیط کے علاقے میں واقع ملک خالد ائیربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں سے متعلق خـبریں عام طور سے سعودی عرب کا میڈيا منظر عام پر نہیں لاتا، یہی وجہ ہے کہ خمیس مشیط کے ملک خالد ائیر بیس پر ہونے والے تازہ ترین ڈرون حملوں کی تفصیلات منظر عام پرابھی نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈ کی سجیل میزائل اور جدید ترین ہتھیاروں کی رونمائی

دریں اثنا یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ یمنی جزیروں ’’سقطری‘‘ اور ’’میون‘‘ پر متحدہ عرب امارات کی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین خلاف ہیں۔

عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمنی سرزمین اور جزیروں پر انجام پانے والے متحدہ عرب امارات کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے اماراتی حکام کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر امارات ہماری سرزمین و جزیروں سے فی الفور نہ نکلا تو یمن میں بھڑکائی جانے والی آگ کے شعلے عنقریب تم تک بھی پہنچ جائیں گے۔

ہشام شرف عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میں ابوظہبی کے حکام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اماراتی سرحدی حدود میں اپنی حکومت کو محفوظ بنائیں جبکہ انہیں جان لینا چاہئے کہ یمن انہیں ’’سیدھے رستے‘‘ پر لانا جانتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button