اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے

شیعیت نیوز: وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے دنیا پریہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں اور اپنا نظریاتی و جغرافیائی دفاع اور اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے۔ وزیرِخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نیتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button