اہم ترین خبریںیمن

امت مسلمہ، فلسطین کے مسئلے میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے، محمد الدیلمی

شیعیت نیوز: ایران میں تعینات یمن کے سفیر ابراہیم محمد الدیلمی نے فلسطین میں استقامتی محاذ کی کامیابی کو استقامت کے پورے بلاک کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

یمن کے سفیر ابراہیم محمد الدیلمی نے ایران پریس سے گفتگو میں فلسطین میں استقامتی محاذ کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور حریت پسند، ملت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کیلئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

یمن کے سفیر نے امریکہ کے اشاروں پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے بعض ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر فلسطینی کاز کا دفاع کریں گے اور غاصب اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ ناکامی سے دوچار ہو گا اور امت مسلمہ ،فلسطین کے مسئلے میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد 1۔ 95 فیصد ووٹ لیکر چوتھی بار صدر منتخب

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے فلسطینی عوام کی مالی مدد کرنے کیلئے اپنے خنجر کو فلسطینیوں کو دے دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کل منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنے خنجر کو جو یمن کے عوام کے مابین شجاعت و بہادری کا نشان سمجھا جاتا ہے فلسطینیوں کو دے دیا۔

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے منگل کی رات اپنے خطاب میں استقامتی محاذ خاص طور سے یمنیوں کی جدوجہد اور فداکاری کی قدردانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں نے سنا کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے قائد سید عبدالملک الحوثی نے جو خود اوران کا ملک محاصرے میں ہے کہا کہ میں حاضر ہوں کہ ہم جو روٹی کھاتے ہیں اسے فلسطینیوں کو دے دیں تو میں ان کی اس فداکاری سے بہت متاثر ہوا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button