2 شیعہ نمازیوں کا قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کا مقامی رہنما اللہ یارگرفتار ، آلہ قتل برآمد
شیعیت نیوز: فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 376 (گ ب) میں مسجد بضعتِ رسول (ص) میں اذان فجر کے بعد شیعہ موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو شہید کرنے والےسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی تکفیری رہنما ملزم اللہ یار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ صبح اذان فجر کے بعد ملزم اللہ یار نے مسجد بضعتِ رسول(ص) میں گھس کر موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کولوہے کی وزنی راڈ سروں پر مارکر شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے وفدکی سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی سے خصوصی ملاقات
ملزم اللہ یار نے قبل ازیں مدرسہ امینیہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنت میں جا رہا ہے، (یعنی شیعہ مارنے جارہا ہوں) اگر کوئی میرے ساتھ آنا چاہے تو مجھ سے آکر ملے، تھوڑی ہی دیر بعد نماز تہجد پڑھنے آئے ہوئےشیعہ موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو ان کی مسجد میں بے دردی کے ساتھ قتل کردیا اور خون میں لت پت لاشیں مسجد کی صفوں پہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مدرسے سے قتل میں استعمال ہونیوالا آہنی راڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کو پولیس نے بطور آلہ قتل محفوظ کر لیا ہے۔







