اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے وفدکی سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی سے خصوصی ملاقات

وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما وصوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم،سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی،رکن مرکزی شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم عارف قمبری،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی غلام عباس اور ڈاکٹر علی محمدشامل تھے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطح وفدکی سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد کی سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے شیعہ دشمن اقدامات کا سلسلہ جاری، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ موسیٰ جسکانی کا نام بھی شیڈول فور میں شامل

ملاقات میں علاقائی صورتحال سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما وصوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم،سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی،رکن مرکزی شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم عارف قمبری،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی غلام عباس اور ڈاکٹر علی محمد شامل تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button